شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے سوڈان، صومالیہ، لبنان، مالی اور شام میں فوڈ باسکٹس اور چاول تھیلوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مرکز نے پورٹ سوڈان میں 644 فوڈ باسکٹس ضرورت مند افراد میں تقسیم کیں۔ اس سے 3499 افراد مستفید ہوں گے۔

شاہ سلمان امدادی مرکز نے صومالیہ کے ضرورت مند لوگوں میں چاول کے 5500 تھیلے تقسیم کیے۔ جو 2025 کے پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے لبنان کے مختلف علاقوں میں بے گھر شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں 660 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔

مرکز نے البقاع اور طرابلس میں بھی ضرورت مند افراد میں 869 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔
شاہ سلمان امدادی مرکز نے مالی کے شہر سیگو میں بھی 800 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جس سے 4010 افراد مستفید ہوں گے۔ ان میں بے گھر، بیوائیں اور ضرورت مند افراد شامل ہیں۔