Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کے لیے حج پیکیجز نسک ایپ پر دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

حج کے لیے میننجائٹس کی لازمی ویکسین لازمی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1446ھ مطابق 2025 میں حج کے خواہش مند داخلی عازمین کے لیے حج پیکیجز نسک ایپ پر جاری کردیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج نے کہا ہے کہ اس سال کے لیے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے نسک ایپ پر حج کے پیکیج دستیاب ہیں اس حوالے سے بکنگ نسک ایپ پر کرائی جاسکتی ہے۔ جو ایک سرکاری الیکٹرانک پورٹل ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ حج بکنگ میں ترجیح ان لوگوں کو دی جائے گی جنہوں نے  پہلے حج نہیں کیا۔
وزارت حج نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حج پیکیج حاصل کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ میننجائٹس کی لازمی ویکسین لگوا لیں۔ ویکسین لگوانے کے لیے صحتی ایپ کے ذریعے کسی بھی قریبی صحت مرکز کا اپائنٹمنٹ حاصل کرلیا جائے۔
وزارت حج نے کہا ہے کہ نسک ایپ پر مختلف قسم کے پیکیجز پیش کیے گئے ہیں ان میں پیکیج کی بکنگ اور اس کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی پیش کیا گیا ہے۔
نسک ایپ کے ذریعے عمرہ زائرین اور حج کے خواہش مند افراد کے لیے مختلف سہولیات بھی پیش کی گئی ہیں۔
 

 

شیئر: