Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے قاری یاسین کے مارے جانے کی تصدیق کردی

واشنگٹن.. امریکی حکام نے پاک ،افغان سرحد کے قریب ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر قاری یاسین کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔ کمانڈر قاری یاسین پر 19 مارچ کو افغان صوبے پکتیکا میں حملے کیا گیا تھا تاہم امریکی محکمہ دفاع نے ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تھی۔قاری یاسین لاہور میں مارچ 2009 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملے اور اسلام آباد کے میرٹ میں اکتوبر 2008 میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث تھا۔ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے ایک بیان میںکہا کہ قاری یاسین معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر مذہب کو بدنام کرنے کا واضح ثبوت ہے مگر ایسے لوگ بچ نہیں سکیں گے۔

شیئر: