Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض بولیورڈ کی افتتاحی تقریب میں 6 لاکھ افراد کی شرکت

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کے تحت بولیورڈ کی افتتاحی تقریب میں 6 لاکھ افراد نے شرکت کی‘۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ریاض بولیورڈ کی شاندار تقریب میں لوگو ں کی شرکت توقعات سے کہیں زیادہ رہی۔ صرف دو دن میں 11 لاکھ افراد آئیں گے، اس کا مطلب ہے کہ ہفتہ کے آخر تک شرکت کرنے والوں کی تعداد 10 ملین تک ہوجائے گی‘۔

ریاض بولیورڈ کی افتتاحی تقریب میں بڑے پیمانے پر آتش بازی ہوئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

سبق ویب سائٹ کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’ریا ض سیزن کی غیر معمولی کامیابی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں تھی‘۔
ریاض بولیورڈ کی افتتاحی تقریب میں بڑے پیمانے پر آتش بازی ہوئی۔ شہر کے مختلف حصوں میں کی جانے والی آتش بازی پورے ریاض میں دیکھی گئی۔

 ریاض سیز ن کے تحت 4 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر بولیورڈ قائم کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

افتتاحی مارچ میں 1500 افراد نے خصوصی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ مارچ کے دوران موٹر سائیکلوں پر خصوصی کرتب کے علاوہ بچوں کی دلچسپی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
رات کے 9 بجے افتتاحی تقریب کا آغاز مارچ سے ہوا۔ بعد ازاں 10.30 بجے فاؤنٹین شو ہوا جس کے بعد اوپن ایئر میں سینما اور کیفے ریستوران آنے والوں کے لئے کھول دیئے گئے۔
واضح رہے کہ ریاض سیزن کے تحت 4 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر ریاض بولیورڈ قائم کیا گیا ہے جہاں کھلے میدان میں سینما ہال، کیفے، ریستوران، مختلف شاپس، تفریحی مراکز اور 22 ہزار افراد کے لئے گنجائش رکھنے والا تھیٹر بھی ہے۔
  • سعودی عرب کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

  •  

شیئر: