دنیا بھر میں ریاض سیزن کی تشہیر کے لیے دبئی کے برج خلیفہ پرتعارفی ویڈیو چلائی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سیزن کا آغاز 20 اکتوبر سے دھوم دھام سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
ریاض سیزن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کی تشہیر کے لیے برج خلیفہ کا انتخاب پوری دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرانا ہے‘۔
’اس مرتبہ ریاض سیزن بہت مختلف ہوگا جہاں پوری دنیا سے تفریحی ادارے حصہ ڈال رہے ہیں‘۔
’ریاض سیزن کے تحت 20 سے زیادہ ممالک سے معروف برانڈ یونیک جیولری سیلون کا انعقاد کریں گے‘۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’ریاض سیزن میں 14 سے زیادہ مقامات پر تفریحی سرگرمیاں منعقد ہوں گی‘۔
#موسم_الرياض الأضخم والأكبر بمناطقه وفعالياته
تخيل أكثر pic.twitter.com/MzLFahaAze— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) October 8, 2021