Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے دوران پاکستان سمیت کئی ممالک کو زرمبادلہ میں مدد دی: سعودی عرب

مملکت نے مصر کے سینٹرل بینک میں تین ارب ڈالر ڈپازٹ کیے گئے۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مملکت کورونا وبا کے دوران ضرورت مند ممالک کو زرمبادلہ میں مدد دینے اور دلانے والے اہم ملکوں میں سے ایک ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خزانہ نے بیان میں کہا کہ مملکت ان اہم ملکوں میں سے ایک ہے جس نے وبا کے دوران ضرورت مند ممالک کو زرمبادلہ میں تعاون دیا ہے۔ 
وزارت خزانہ کا کنہا تھا کہ مملکت نے حال ہی میں مصر کے سینٹرل بینک میں تین ارب ڈالر ڈپازٹ کیے ہیں جبکہ  پہلے سے موجود دو ارب 30 کروڑ ڈالر کے ڈپازٹس میں توسیع کی ہے۔ 
 پاکستان کے سینٹرل بینک میں تین ارب ڈالر ڈپازٹ کیے ہیں جبکہ پاکستان کے توازن ادائیگی میں مدد کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر دیے ہیں۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے مجموعی طور پر نو ارب 50 کروڑ ڈالر کی سہولتیں مہیا کی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: