Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی ریلوے منصوبہ 2020تک ملتوی

دمام.... جی سی سی ایوانہائے صنعت و تجارت آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل عبدالرحیم نقی نے بتایا ہے کہ تکنیکی اسباب کے باعث جی سی سی ممالک کو ریلوے لائن سے جوڑنے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوجائیگا۔ تاخیر کا باعث مالیاتی مسائل یا سیاسی اختلافات نہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جی سی سی مشترکہ ریلوے 2018ءکے بجائے2020ء میں شروع ہوسکے گا۔ بنیادی ڈھانچہ نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔ یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے اس سے جی سی سی میں شامل تمام ممالک کو فائدہ ہوگا۔ سعودی عرب ، بحرین، امارات اور عمان اپنے یہاں اسکا بڑا حصہ مکمل کرچکے ہیں اور کئی شہروں کو ریلوے لائن سے جوڑ چکے ہیں۔ بحرین نے حال ہی میں ریلوے منصوبہ نافذ کرنے کیلئے خصوصی عالمی کمپنی کا انتخاب کیا ہے۔ 5اپریل کو امارات کی ریاست الفجیرہ میں خلیجی صنعتی فورم کا اجلاس ہوگا۔اس موقع پر خلیج کے سرمایہ کار مرد و خواتین کثیر المقاصد ہولڈنگ کمپنی قائم کرینگے۔ یہ کمپنی چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی سرپرستی کریگی۔ کمپنی کے سرمائے اور ہیڈکوارٹر کا اعلان جلد کردیا جائیگا۔

شیئر: