ریاض.... رکن شوریٰ میجر جنرل العمری نے مطالبہ کیا ہے کہ مریضوں سے باقی ماندہ دوائیں واپس لینے کا طریقہ کار مقرر کیا جائے۔ مریضوں کو دی جانے والی ایسی دوائیں جو قابل استعمال ہوں اور مریضوں کی ضرورت سے فاضل ہوں وہ ان سے واپس لے لی جائیں۔ العمری کا کہناہے کہ اس کے دو فائدے ہونگے۔ پہلا فائدہ یہ ہوگا کہ موثر دوائیں ضائع نہیں ہونگی اور دوسرے مریضو ںکے کام آجائیں گی۔ دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ موثر دوائیں گھروں میں رکھنے سے ماحولیاتی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ ان سے بچا جاسکتا ہے۔