Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ ناکام، عرب اتحاد نے ڈرون تباہ کردیا، پروازیں جاری

ائیر ڈیفنس نے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا(فائل فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد نے سنیچر کی شام ابہا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرحوثیوں کے حملے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ائیر ڈیفنس نے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا۔
عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ شہریوں اور شہری تنصیبات کو دشمن کے حملوں کے خطرے سے بچانے کےذرائع سے نمٹ رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ عرب اتحاد نے جمعے کی صبح اور رات گئے حوثی باغیوں کے دو ڈرون حملے ناکام بنائے تھے۔
خمیس مشیط اور جازان شہر کی جانب بھیجے جانے والے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کرتباہ کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے جانب سے حملے کے بعد حالات معمول کے مطابق بحال کردیے گئے۔ مسافروں کی آمد روفت مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے۔
الاخباریہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنانے کے بعد احتیاطی اقدامات کے تحت کےلیے فضائی سرگرمیاں کچھ دیر کےلیے معطل رہیں۔
بعدازاں تمام پروازیں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق روانہ ہوئی ہیں جبکہ آنے والی تمام پروازیں وقت مقررہ پرپہنچیں۔

شیئر: