Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 13 سو اہلکاروں پر مشتمل کراؤڈ کنٹرول یونٹ

شعبے کے اہلکاروں کو خصوصی عملی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے 13 سو اہلکاروں پر مشتمل کراؤڈ کنٹرول یونٹ کا عملہ خدمات انجام دینے میں مصروف ہے۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ہجوم کو بہتر انداز میں کنٹرول کرنے اورلوگوں کی آمد ورفت کو منظم بنانے کے لیے شعبے کے اہلکاروں کو خصوصی عملی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
کراؤڈ کنٹرول یونٹ میں سعودی مرد و خواتین اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں جو مسجد الحرام آنے اور جانے والوں کی بہتر رہنمائی کرتے ہیں تاکہ اژدہام سے بچا جا سکے۔

کراوڈ کنٹرول یونٹ کے ذریعے راہداریوں کو خالی  رکھا جائے گا (فوٹو ایس پی اے)

ادارہ امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کو منظم کرنے کے لیے خصوصی طور پر کراؤڈ کنٹرول یونٹ قائم کیا جس کے ذریعے مرد وخواتین کو ہجوم کی رہنمائی کے لیے سائنسی بنیادوں پر تربیت فراہم کی گئی۔
کراؤڈ کنٹرول یونٹ کے اہلکاروں کو ہرقسم کے ہنگامی حالات سے بخوبی نمٹنے اور زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کی بھی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
یونٹ کے اہلکار مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کو ایسے مقامات کی نشاندہی کراتے ہیں جہاں لوگوں کا رش نہیں ہوتا کہ زائرین وہاں جا کر آرام سے عبادت کر سکیں ۔
کراوڈ کنٹرول یونٹ کے ذریعے راہداریوں کو بھی خالی رکھا جاتا ہے تاکہ زائرین وہاں نہ بیٹھیں اور چلنے والوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: