Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے جدید ترین الیکٹریکل سسٹم

نصب کیے جانے والے یوپی ایس 250 کلوواٹ کے ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام میں بجلی کی مسلسل فراہمی کےلیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ’یوپی ایس ‘ یونٹس نصب کیے ہیں ـ
یوپی ایس یونٹس کی تنصیب کا مقصد مسجد الحرام میں بجلی کی بغیر انقطاع کے مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا اور سسٹم کو بیک اپ فراہم کرنا ہے تاکہ بجلی سے چلنے والے صوتی و دیگر آلات متاثر نہ ہوں ـ
عاجل نیوز نے ادارہ امور حرمین کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ’یوپی ایس‘ یونٹس کی تنصیب جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں جو بجلی سے چلنے والے آلات کے لیے بیک اپ اور الیکٹریکل فیڈنگ کے نیٹ ورک کو منظم رکھنے میں معاون ہوتا ہےـ
آپریشن اینڈ مینٹیننس کے شعبے کے ڈائریکٹر انجینئرعامر اللقمانی کے مطابق مسجد الحرام میں 8 یوپی ایس سسٹم نصب کیے گئے ہیں جو مسعی اور زیریں مسعی کے مقامات پرنصب ساونڈ سسٹم کو بجلی فراہم کرنے والے یونٹ کو بیک اپ مہیا کرتے ہیںـ
علاوہ ازیں مسجد الحرام کے مختلف مقامات پرلائٹس کو مسلسل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بھی معاون ہیں ـ مذکورہ یوپی ایس یونٹس 200 سے 250 کلو واٹ کے ہیں ـ

شیئر: