Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں دنیا کا سب سے بڑا گیم فیسٹیول ہوگا

’اپنی نوعیت کا سب سے بڑا کھیل میلہ ہے جو غیرمعمولی کشش اور منفرد تجربہ ثابت ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ریاض گیمز فیسٹیول کا دوسرا سیشن 12 نومبر سے21 نومبر تک ہو رہا ہے جس کا’Discover - Play - Shop‘ سلوگن اپنایا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا کھیل میلہ ہے جو خاندانوں اور بچوں کے لیے غیرمعمولی کشش اور منفرد تجربہ ثابت ہوگا۔
گیم فیسٹیول ریاض فرنٹ کے علاقے کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جو 2021 کے ریاض سیزن کے تفریحی زونز میں سے ایک ہے جس میں شرکت کے لیے آن لائن بکنگ کی جائے گی۔
یہ کھیل میلہ لائیو اور خصوصی شوز کا ایک گیٹ وے ہے جو پہلی بار سعودی عرب میں ہو رہا ہے جس میں مشہور شخصیات، متاثر کن افراد اور بین الاقوامی یوٹیوبربھی شرکت کریں گے۔
یہ کھیل میلہ خاندانوں کے لیے ایک شاندار تفریحی تجربہ ہوگا جو ان کی تمام توقعات سے زیادہ پرکشش اور تفریح کا موقع ثابت ہوگا۔
میلے میں ڈزنی، میٹل گیمز، ہاسبرو، ٹوائے پرو، مون بگ، بچوں کی تفریحی کمپنی ایم جی اے گیمز اور جیب ڈاٹ واچ شامل ہوگی۔

شیئر: