محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشرقی ریجن آج بھی دھند کی لپیٹ میں تھے جبکہ جازان، عسیر اور الباحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق النماص کمشنری میں شدید ژالہ باری ہوئی جس کے باعث درجہ حرات 4 سینٹی گریڈ ہوگیا۔
مزید پڑھیں
-
ٹریفک خلاف ورزی پر گرفتاری، ضمانت کی کارروائی اب ابشر کے ذریعےNode ID: 616456
-
سعودی، کویتی اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں شروعNode ID: 616516
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں القنفذہ، اللیث، ثول، رابغ، شفا اور ہدا میں صبح 8 بجے تک دھند چھائی رہی‘۔
’یہی کیفیت مدینہ منورہ ریجن کے الرایس اور ینبع میں تھی جبکہ مشرقی ریجن میں بطحا، العدید، حرض اور سلوی بھی دھند کی لپیٹ میں تھے‘۔
محکمہ نےکہا ہے کہ ’دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر رہتی ہے جس کے باعث ہائی وے کا سفر مناسب نہیں‘۔
’مذکورہ علاقوں میں دھند کی یہ کیفیت آج رات کو اور کل منگل کی صبح بھی ہوگی‘۔
بردية كثيفه آل قحطان شمال #النماص الان
تصوير@aloooy2222
7-11-2021
pic.twitter.com/FprWd05EVL— طقس_العالم (@Arab_Storms) November 7, 2021
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور الباحہ کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
’شمالی حدود، الجوف، حائل، قصیم اور ریاض کے علاوہ دیگر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی‘۔
دوسری طرف عسیر ریجن کے شمال میں واقع النماص کمشنری میں شدید ژالہ باری ہوئی جس کے باعث درجہ حرارت کم ہو کر 4 سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی۔
بردية كثيفة تشهدها #النماص الان pic.twitter.com/BJyheJtmi2
— سناب طقس المملكة (@mahermx111) November 7, 2021