Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، کویتی اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں شروع

’تینوں ممالک کی بری افواج کی مشترکہ مشقیں 18 نومبر تک جاری رہیں گی‘ ( فوٹو: واس)
کویت کے الادیرع کمپلکس میں سعودی اور کویتی بری افواج کے علاوہ امریکی فوج کی سپارٹن فورس کی مشترکہ مشقیں شروع ہوچکی ہیں۔
العربیہ کے مطابق کل اتوار 7 نومبر سے شروع ہونے والی یہ فوجی مشقیں 18 نومبر تک جاری رہیں گی۔
مشقوں کے کمانڈر کرنل نایف بن الحمدی العتیبی نے کہا ہے کہ ’گلف شوٹنگ 2021 مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کی جنگی صلاحیت کو اجاگر کرنا اور عسکری تجربات کا تبادلہ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ مشقیں دفاعی فوجی تعاون کے معاہدوں کو بھی فروغ دیں گی‘۔
’اس سے مشق میں شریک ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ مفادات حاصل ہوں گے اور ان کے درمیان تعاون اور مشترکہ عسکری اہداف اور بنیادوں کو مضبوط کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مشق میں کمانڈ اینڈ کنٹرول کے طریقہ کار کی منصوبہ بندی اور عمل در آمد کے میدان میں تربیت دی جائے گئی‘۔
’ فورسز کو کمانڈ کرنے کے طریقے اور مشترکہ زمینی کارروائیوں کے لیے ہنگامی حالات میں فوری رسپانس کی تربیت کے ساتھ شوٹنگ میں مہارتیں پیدا کی جائیں گی‘۔

شیئر: