Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنڈی کے کاروبار میں ملوث یمنی گرفتار، دو لاکھ 66 ہزار ریال ضبط

’گرفتار شدہ شخص اپنے کفیل سے مفرور ہے اوردیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ پولیس نے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث یمنی تارک کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے دو لاکھ 66 ہزار285 ریال ضبط ہوئے ہیں۔
مدینہ منورہ پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کے قبضے سے ضبط ہونے والی رقم ہنڈی کے کاروبار سے جمع کی گئی تھی‘۔
’اس پر نا معلوم ذرائع سے رقوم جمع کرنے، غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک ٹرانسفر کرنے اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ گرفتار شدہ شخص اپنے کفیل سے مفرور ہے اوردیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے‘۔
’اس سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: