قدرت کی خوب صورتی اور فوٹو گرافر کی فنکاری جب یکجا ہوں
سعودی فوٹو گرافر عبدالقادر المالکی کی اس سے قبل بھی کئی تصاویر مقبول ہوچکی ہیں (فوٹو: عبدالقادر المالکی)
سعودی فوٹو گرافر عبدالقادر المالکی نے طائف میں منگل کے روز ہونے والی بارش سے پہلے بجلی کڑکنے کے خوب صورت مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا ہے۔
یہ وہی سعودی فوٹو گرافر ہیں جنہوں نے طائف کی بلند ترین چوٹی سے کلاک ٹاور کی تصویر بنائی تھی جس کے پیچھے جدہ میں واقع بینک کی عمارت نظر آرہی ہے۔
دنیا بھر میں مقبول ہونے والی اس شاہکار تصویر کے فوٹو گرافر نے طائف کے جبل مفتی پر کھڑے ہوکر شہر پر چمکنی والی بجلی کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔
تصویر کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ جب بارش، بجلی اور جگہ کی خوب صورتی کے ساتھ فوٹوگرافر کی فنکاری یکجا ہو تو پھر یہ شاہکار تصویر ہمارے سامنے آتی ہے۔