مسجد الحرام میں روزانہ دس بار سینیٹائزنگ اور صفائی کا اہتمام
مسجد الحرام میں روزانہ دس بار سینیٹائزنگ اور صفائی کا اہتمام
جمعہ 12 نومبر 2021 20:21
سینیٹائزنگ اور صفائی کے لیے چار ہزار کارکنان تعینات ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ ہر روز مسجد الحرام کی دس بار سینیٹائزنگ اور صفائی کرا رہی ہے تاکہ زائرین صحت مسائل سے محفوظ رہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ سینیٹائزنگ اور صفائی کے لیے چار ہزار کارکنان کی خدمات حاصل کیے ہوئے ہے۔ 200 انچارج تعینات ہیں۔ چوبیس گھنٹے صفائی کے کام کیے جارہے ہیں۔
ایک ماہ کے دوران مسجد الحرام میں 2400000 لٹر صفائی مواد استعمال کیا گیا۔ علاوہ ازیں مسجد الحرام کے ایک، ایک حصے کو معطر کیا گیا۔
اس میں 45 ہزار لٹر معیاری خوشبویات استعمال کی گئی ہیں۔ مسجد الحرام میں خوشبو کےلیے سو سپرے استعمال کیے گئے۔
مقدس مساجد کی انتظامیہ مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ اور صفائی کے لیے 500 آلات فراہم کیے ہوئے ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مسجد الحرام کی صفائی کا کام 25 منٹ میں تیزی کے ساتھ پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے صفائی کا معیار بلند کرنے کے لیے مختلف سائز کے 3 ہزارڈسٹ کنٹینر بھی فراہم کیے ہیں۔