سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو پیرس امن فورم کے موقع پر امریکی معاون وزیر خاجہ برائے مشرق وسطی یائیل لامبرت نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک اور تاریخی تعلقات، تمام شعبوں میں تعاون اور مشترکہ رابطہ کاری کو فروغ دینے کے طریقو ں کا جائزہ لیا گیا۔
![](/sites/default/files/pictures/November/36566/2021/mmm.png)
فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی امورخصوصا مشرق وسطی میں سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ اور دونوں دوست ممالک کی طرف سے دنیا اور خطے میں امن کی بنیادیں رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں فرانس میں سعودی عرب کے سفیر فہد الرویلی اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن داود بھی موجود تھے۔