Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے کے گوبر سے ملکی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے: وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے گائے کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے (فوٹو انڈیا ٹو ڈے)
انڈین ریاست مدھیا پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا ہے کہ گائے، اس کے گوبر اور پیشاب سے ملک کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سنیچر کو ایک تقریب میں کہا کہ حکومت نے گائے کے لیے پناہ گاہیں تیار کی ہیں، لیکن لوگوں کو بھی کچھ کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم چاہیں تو گائے، اس کے گوبر اور پیشاب سے ملک کی معیشت کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ حکومت نے لکڑی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے گائے کے گوبر سے تختے تیار کیے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کے ڈاکٹر ریسرچ کر کے بتائیں کہ گائے کے فضلے کو کس طرح چھوٹے کسانوں کے کاروبار کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔
انڈیا میں گائے اور اس سے نکلنے والی ہر چیز کو ’مقدس‘ سمجھا جاتا ہے۔
گذشتہ دنوں انڈیا کے ایک گاؤں میں گوبر میلہ منعقد کیا گیا۔
لوگ سمجھتے ہیں کہ گوبر سے ان کی صحت بہتر ہوتی ہے اور دور دراز انڈین شہروں سے ہر سال لوگ اس میلے میں شرکت کرتے ہیں۔

کچھ اراکین یہاں تک کہتے ہیں کہ گائے کے پیشاب میں کورونا وائرس کا بھی علاج چھپا ہے (فوٹو روئٹرز)

اس میلے میں شریک ایک کسان مہیش نے بتایا کہ ’اگر کوئی بیماری ہے تو اس کا علاج ہو جائے گا۔‘
کچھ ہندو مانتے ہیں کہ گائے اور اس کے اندر سے نکلی ہر چیز مقدس اور صاف ہے۔
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے گائے کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے ہیں اور بہت سی انڈین ریاستوں میں اسے ذبح کرنے پر پابندی ہے۔
مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ اراکین یہاں تک کہتے ہیں کہ گائے کے پیشاب میں کورونا وائرس کا بھی علاج چھپا ہے۔

شیئر: