Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی سرپرستی میں کنگ خالد ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

’شاہ سلمان سماجی خدمات میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے افراد کو انعامات سے نوازیں گے‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز بدھ کی سرپرستی میں کنگ خالد ایوارڈ کی اختتامی تقریب بدھ کو  منعقد ہوگی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان سماجی خدمات میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے افراد کو انعامات سے نوازیں گے۔
کنگ خالد ایوارڈ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 20 سال سے ادارہ سماجی خدمات پر نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو انعامات سے نوازتا ہے‘۔
’امسال نجی شعبے میں پائیدار منصوبے  متعارف کرانے والوں کے علاوہ سماجی خدمات اور غیر منافع بخش اداروں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے‘۔
’ایوارڈ کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں لوگوں کو نمایاں خدمات انجام دینے پر ابھارنا ہے‘۔
’سماجی خدمات اور وطن کی خدمت کے لیے محنت کرنے والوں کی مدد اورانہیں معاشرے میں قدر ومنزلت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے‘۔

شیئر: