محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جدہ کے قریب بحیرہ احمر میں آج گھنے بادل چھائے رہیں گے جن کی وجہ سے شہر متاثر ہوسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’الخفجی، القیصومہ اور حفر الباطن میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔
مزید پڑھیں
-
سعودی شہریت ملنا بڑی خبر، حقیقی معنوں میں اب وطن مل گیاNode ID: 618591
-
سعودی وزیر داخلہ کی جی سی سی وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکتNode ID: 618596
’اسی سے ملتی جلتی کیفیت رفحا، طریف اور عرعر میں بھی رہے گی جہاں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے‘۔
’مدینہ منورہ ریجن کی الرایس اور ینبع کمشنریوں میں آج بھی دھند چھائی رہی جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر رہی‘۔
’مشرقی ریجن کی البطحا، دمام، الظہران، الشیبہ اور سلوی بھی آج دھند کی لپیٹ میں رہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان، عسیر، حائل، القصیم اور حدود شمالی حدود ریجنوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے‘۔
راصد البروق يُظهر ومضات من البرق قُبالة سواحل #جدة #عاجلhttps://t.co/UysFJqygMg
— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) November 14, 2021