ای بل کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کتنے ہوں گے؟
ای بل کا پہلا مرحلہ چار دسمبر 2021 سے شروع ہوگ(ایس پی اے)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی نے ای بل کے پہلے مرحلے کے حوالے سے خلاف ورزیوں اور جرمانوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
یاد رہے کہ ای بل کا پہلا مرحلہ چار دسمبر2021 سے شروع ہوگا۔
عکاظ اخبار کے مطابق زکوۃ اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ ای بل جاری نہ کرنے اور اسے محفوظ نہ کرنے پر پانچ ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔‘
زکوۃ اتھارٹی نے کہا کہ’ تفصیلی ٹیکس بل میں کیو آر کوڈ شامل نہ کرنا اور متعلقہ ادارے کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے اندراج کا نمبر تحریر نہ کرنا خلاف ورزی ہے‘۔
اسی طرح اتھارٹی کو ای بل کے اجرا میں پیدا ہونے والی رکاوٹ سے مطلع نہ کرنا بھی خلاف ورزی ہے۔ اس صورت میں متعلقہ ادارے کو تنبیہ کی جائے گی اور پھر مرحلے میں جرمانہ ہوگا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ ای بل کے اجرا کے بعد اس میں ترمیم یا اسے حذف کرنا قانونا خلاف ورزی ہے۔ اس پر کم از کم جرمانہ دس ہزار ریال ہوگا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ای بل پرعمل درآمد سے متعلق خلاف ورزیوں اور جرمانوں کی تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ پردی گئی ہیں‘۔