لاہور اور دہلی پر سموگ کے سائے، شہریوں کو سانس کے مسائل
پاکستان کا شہر لاہور اور انڈیا کا دارالحکومت نئی دہلی ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی سموگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 348 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور کے مقابلے میں دہلی کا ایئر کوالٹی انڈکس 470 پر آ گیا ہے جو 300 کے خطرناک لیول سے کہیں زیادہ ہے۔ لاہور اور دہلی میں سموگ سے پیدا ہونے والی صورتحال دیکھیں خبر رساں ادارے روئٹرز اور اے ایف پی کی ان تصاویر میں۔
انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں راج پاتھ سموگ میں گھرا ہوا ہے جہاں یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ بھی منعقد کی جاتی ہے۔
پاکستان کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
انڈیا کے شہر دہلی میں صبح کے وقت بس سٹیشن کا منظر جہاں سموگ چھائی ہوئی ہے۔
بدھ کو لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 348 ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ 300 کا لیول خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
دہلی میں مغل بادشاہ ہمایوں کا مقبرہ سموگ میں مشکل سے دکھائی دے رہا ہے۔
لاہور میں سموگ کے باعث شہریوں میں سانس کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
دہلی میں اس قدر سموگ چھائی ہوئی ہے کہ حد نگاہ تک عمارتیں نظر ہی نہیں آتیں۔
پاکستان میں حالیہ سالوں میں ماحول کی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔
دہلی میں سموگ کے خاتمے کے لیے اینٹی سموگ گن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
دہلی میں موسم سرما کے ساتھ سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔