جازان پرحوثیوں کا میزائل حملہ ناکام
صنعاہوائی اڈے کو حوثیوں نے عسکری کارروائیوں کےلیے مخصوص کردیا(فوٹو، ٹوئٹر)
اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنادیا ہے ـ حوثی باغیوں نے جازان شہر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی ـ
سبق نیوز نے عرب اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ اتحادی فورسز کی ایئر کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ نے فضائی نگرانی کرتے ہوئے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمشکوک سرگرمیوں کا جائزہ لیا تھا ـ
صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو حوثی باغیوں کی جانب سے عسکری کاروائیوں کےلیے مخصوص کردیا گیا ہےـ
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے جازان شہر کو نشانہ بنانے کے لیے بیلسٹیک میزائل سے حملے کی کوشش کی گئی جسے اتحادی فورسز کے ایئرکمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا ـ