سعودی امدادی ایجنسی یمن میں طبی خدمات فراہم کر رہی ہے
سعودی امدادی ایجنسی یمن میں طبی خدمات فراہم کر رہی ہے
پیر 22 نومبر 2021 21:21
مرکز نے ایک ہفتے میں تین ہزار 17 مریضوں کو طبی خدمات فراہم کیں(فوٹو ایس پی اے)
دی ایمرجنسی سینٹر فار ایپڈیمک کنٹرول نے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تعاون سے یمن کے حجہ گورنریٹ میں مریضوں کو علاج کی خدمات فراہم کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مرکز نے ایک ہفتے میں تین ہزار 17 مریضوں کو طبی خدمات فراہم کیں۔
رجسٹریشن اور سکریننگ ڈیپارٹمنٹ میں ایک ہزار 294 مریضوں کا علاج ہوا جبکہ آبزرویشن ڈیپارٹمنٹ نے 412 مریضوں کا معائنہ کیا۔ ایپیڈیمولوجیکل یونٹ میں ایک ہزار 294 مریض آئے۔
محکمہ صحت سے متعلق آگاہی ڈیپارٹمنٹ نے 387 افراد کا علاج کیا جبکہ مریض کے ریفرل ڈیپارٹمنٹ نے 13 مریضوں کو دیکھا۔ مرکز نے ایک ہزار 294 نسخے تقسیم کیے اور لیبارٹری ڈیپارٹمنٹ نے 313 افراد کا معائنہ کیا۔
دریں اثنا یمن کے حجة گورنریٹ میں قائم الجادہ ہیلتھ سینٹر نے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تعاون سے ایک ہفتے میں ایک ہزار 259 افراد کے علاج معالجے کی خدمات فراہم کیں۔
خیال رہے کہ الجادہ ہیلتھ سینٹر یمن کے آس پاس کے بہت سارے مراکز میں سے ایک ہے جسے کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہے۔ یہ مرکز یمن کے الحديدة گورنریٹ میں پانی اور صفائی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن میں 3.9 بلین ڈالر سے زیادہ کی لاگت سے 618 منصوبے شروع کیے ہیں۔
ان منصوبو ں میں خوراک کی حفاظت، پانی کی صفائی اور حفظان صحت، صحت، تعلیم، ہنگامی امداد اور نیوٹریشن شامل ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک، ہیلتھ اورتعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.43 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔