Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی قونصلیٹ جدہ میں فوڈ فیسٹول و اسلامی خطاطی کی نمائش

تقریبات 30-31 مارچ اور یکم اپریل کو قونصلیٹ کے احطاطہ میں ہونگی ،شرکت بذریعہ دعوت نامہ ہوگی 
 
جدہ (امین انصاری) ہندوستانی قونصلیٹ نے سعودی انڈین بزنس نیٹ ورک کے تعاون سے قونصلیٹ کے احاطہ میں انڈین فوڈ فیسٹول اور اسلامی خطاطی کی نمائش کا اہتمام کررہا ہے۔ یہ تقریبات 30 ، 31مارچ اور یکم اپریل کو ہونگی ۔ جدہ کے 19  ریسٹوران اس فیسٹول میں علاقائی ڈشیں پیش کریں گی۔ افتتاحی دن  6-30  بجے شام کو خطاطی کی نمائش ہوگی ، جس کے بعد 7-30 بجے فوڈ  فیسٹول منعقد ہوگا ۔مختلف سفارتکار ، قونصلیٹ کا عملہ ، انڈین بزنس نیٹ ورک کے ارکان ، اعلی سعودی بزنس مین اور میڈیا کی شخصیتوں کو دعوت دی گئی ۔ افتتاحی تقریب میں شرکت بذریعہ دعوت نامہ ہوگی ۔ 30 مارچ کو عام لوگوں کے لئے داخلہ  رات 9 بجے سے اور 31  مارچ و یکم اپریل کو 7-30 بجے شام  سے داخلہ عام ہوگا ۔ سعودی انڈین بزنس نیٹ ورک کے عہدیداروں نے کمیونیٹیز سے درخواست کی ہے کہ وہ فیسٹول اور خطاطی کی نمائش دیکھنے کیلئے آئیں ۔ 
 
 
 

شیئر: