جزیرے پر قدیم فطرت، منفرد خطے، حیرت انگیز سفید ریتیلے ساحل ،غوطہ خوری، سیاحت اور ماہی گیری کے شوقین افراد کے لیے بہت کچھ ہے۔
سعودی فوٹوگرافر حسن ابو سحیم نے ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے خوبصورتی کے ذخائر کو دکھایا ہے۔
ابو سحیم نےکہا ہے کہ ’یہ جزیرہ عسیر کے ساحل واقع ہے۔ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں قحمہ کمشنری سے تعلق رکھنے والے جزیروں میں سے ایک ہے‘۔
’سعودی عرب کے جنوب مغرب میں قحمہ کمشنری سے تعلق رکھنے والے جزیروں میں سے ایک ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
’یہ جزائر اپنی مرجانی چٹانوں اور نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے لیے مشہورہے۔ جزیرے کی خوبصورت سفید ریت، ریتیلے ساحل اور ماہی گیری، تیراکی اورغوطہ خوری کے شوقین افراد کے لیے موزوں اور پُرکشش نوعیت مناظر ہیں‘۔
’یہ جزائر اپنی مرجانی چٹانوں اور نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے لیے مشہور ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
’جزیرے کے نظارے اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے ناقابل بیان ہیں۔ اس کے ساحل کا فیروزی رنگ، مہاجر پرندوں سے بھرے ہوئے ہیں‘۔
’اس جزیرے پر اترنے والے پرندوں میں ٹرنز، ہنس اور دیگر اقسام کے پرندے شامل ہیں‘۔