Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فوج کی کارروائی،حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام

دھماکہ خیز ڈرون حملہ مملکت کے جنوبی علاقے پرکیا گیاتھا(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب فوجی اتحاد نے ایران نواز حوثی دہشتگردوں کی جانب سے مملکت پر جمعہ کی صبح کیے جانے والے ڈرون حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے اتحادی فوج کے ترجمان برگیڈیئرترکی المالکی کے حوالے سے کہا ہے کہ اتحادی فوج کے کنٹرول ٹاور نے مملکت کے جنوبی علاقے کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی ۔
اتحادی فورسز کے کمانڈ یونٹ نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز ڈرون کو تباہ کردیا جو ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا تھا۔
اتحادی فورسز کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نواز حوثی باغی اپنی ان کارروائیوں سے معصوم عوام اور شہری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے لیے حملے کرتے ہیں جن سے لوگوں کی جان اور مال کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی خمیس مشیط پرحوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کو ناکام بنا دیا تھا جس میں باغیوں کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے ڈرون کے ذریعے حملہ کیاگیاتھا مگر اتحادی فورسز کی بروقت کارروائی نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے حوثیوں کا ڈرون تباہ کردیا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: