Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الھلال فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعام

ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 2 ، دو لاکھ ریال انعام دیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
کھیلوں کے وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے ایشین کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر الہلال فٹبال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو دو لاکھ ریال کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق کھیلوں کی وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو لاکھ ریال کا انعام ایشینز چیمپینز لیگ  میں مثالی فتح حاصل  کرنے پر دیا جا رہا ہے ۔  
الہلال فٹبال ٹیم نے منگل اور بدھ کی درمیانی شپ جنوبی کوریا کی یوہانگ سٹیلرز ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ایشین چیمپیئنز لیگ جیت لی تھی

شیئر: