Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں سڑکوں پر جلسے جلوس کی پابندی عائد، آرڈیننس جاری

آرڈیننس کے مطابق گلی، سڑک یا ہائی وے پر ریلی، جلوس اور دھرنا دینا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا نے کریمنیل لا (بلوچستان ترمیمی) آرڈیننس 2021 جاری کردیا ہے۔
آرڈیننس نمبر 1-20121 صوبہ بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
آرڈیننس کے اجرا کا مقصد عوام الناس کی روزمرہ زندگی، آمدورفت اور آزادانہ نقل وحمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کے کسی بھی عمل کو روکنا ہے۔
آرڈیننس کے مطابق گلی، سڑک یا ہائی وے پر ریلی، جلوس اور دھرنا دینا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
اس آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سے چھ ماہ قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔
آرڈیننس کے تحت سڑکوں پر ریلی یا جلوس نکالنے اور دھرنا دینے والوں کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکے گا۔
سیشن کورٹ اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا دینے کے مجاز ہوں گے۔

شیئر: