’حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کے اقدامات کی تائید کرتے ہیں‘
’سعودی عرب حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر اپنے شہریوں اور تنصیبات کی حفاظت کر رہا ہے‘ ( فوٹو: عکاظ)
پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی طرف سے کئے جانے والے پیشگی اقدامات کی تائید کرتے ہیں۔
ٹوئٹر میں اپنے اکاؤنٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا کے خلاف کی جانے والی سعودی کارروائیاں ذاتی تحفظ کے لیے ہیں‘۔
’سعودی عرب حوثی باغیوں کے ٹھکانوں، اسلحہ ڈپو اور میزائل کے ذخیرے کو نشانہ بنا کر اپنے شہریوں اور تنصیبات کی حفاظت کر رہا ہے‘۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب سرزمین حرمین ہے اور اسلامی ممالک کا دھڑکتا دل ہے‘۔
’سعودی عرب طاقتور ملک ہے جو حوثی ملیشیا کی دھمکیوں اور خطرات سے اپنی سرزمین اور شہریوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے‘۔