روزانہ 10 کلو میٹر پیدل سفر کرکے سکول پہنچنے والا سعودی ٹیچر
گزشتہ 3 برس سے روزانہ اپنی ڈیوٹی پر پیدل جا رہے ہیں( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں سکاکا کمشنری کا ایک سکول ٹیچر روزانہ 10 کلو میٹر پیدل سفر کرکے سکول پہنچتا ہے۔
سکول ٹیچر کسی قسم کا ذریعہ نقل وحمل نہ ہونے کی وجہ سے پیدل اسکول پہنچنے پرمجبور ہے۔
سعودی ٹی وی کے پروگرام ’سعودی عرب سے ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی شہری سالم الرویلی جو سکول ٹیچر ہیں نے بتایا کہ’ وہ گزشتہ 3 برس سے روزانہ اپنی ڈیوٹی پر پیدل جا رہے ہیں‘۔
سالم الرویلی کا یہ سفر 10 کلو میٹر پرمحیط ہے۔
ایک سوال پرالرویلی کا کہنا تھا کہ ’سکول سے واپسی پر میرے ساتھی مجھے قریب ترین مقام تک پہنچا دیتے ہیں جہاں سے باقی مسافت خود ہی طے کرلیتا ہوں البتہ سکول آنے کےلیے مجھے پیدل ہی 10 کلو میٹر کی مسافت طے کرنا پڑتی ہے‘۔