Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں احتیاطی تدابیر سخت کرنے کی ہدایت

زائرین حرمین حفاظتی اقدامات پرعمل کریں (فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس ’اومی کرون‘ کا پہلا مریض ریکارڈ پر آنے کے بعد مسجد الحرام  اور مسجد نبوی میں حفظان صحت کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے انتظامیہ کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ  متعلقہ اداروں کے تعاون سے زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنائے رکھنے اورکورونا وائرس و اس کی نئی شکلوں کو پھیلانے سے روکنے کےلیے انتظامات کو مزید بہترکیا گیا ہے ۔ 

کورونا سے بچاو کےلیے حفاظتی تدابیر پرعمل کرایا جارہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر) 

ڈاکٹر السدیس نے تاکید کی کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقرر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں ۔  
یاد رہے کہ  بدھ کومملکت میں شمالی افریقہ سے آنے والے سعودی شہری اومی کرون میں مبتلا پایا گیا تھا ۔ وزارت نے اطمینان دلایا تھا کہ متاثرہ سعودی شہری جن لوگوں سے ملا تھا ان سب کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور تمام ضروری حفاظتی انتظامات کے تحت انکی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔  

شیئر: