سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم نے معاون خصوصی ایوب آفریدی کو کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کا نظام مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ (فوٹو: سکرین گریب)
وزیراعظم عمران خان نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کے نظام کو موثر اور فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق جمعے کو وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ایوب آفریدی کو یہ ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔
ملاقات میں سپین کے ساتھ دوہری شہریت اور پاکستانی نژاد کارڈ کے بغیر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ویزے کے اجرا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں (سی ڈبلیو اے) کے نظام کو مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت کی تاکہ کہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔