پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمعے کو ترجمان پاکستان بحریہ نے بتایا کہ سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
#پاکستان میں #خادم_حرمين_شريفين کےسفیر @AmbassadorNawaf نے پاک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل محمد امجد نیازی سےنیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشترکہ دلچسپی اور دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ pic.twitter.com/XppCrdwMax
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) December 3, 2021