Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اتوار سے دوسرے تعلیمی سیشن کا آغاز

60 لاکھ سے زیادہ طالبات و طلبہ نے سکولوں کا رخ کیاہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں اتوار پانچ دسمبر 2021 سے تعلیمی اداروں میں دوسرا سیشن شروع ہو گیا۔ 60 لاکھ سے زیادہ طالبات و طلبہ نے سکولوں کا رخ کیا۔
مڈل اور ثانوی سکولوں میں باقاعدہ تعلیم ہوئی جبکہ نرسری اور پرائمری سکولوں کے طلبہ نے (مدرستی) اور (روضتی) پلیٹ فارموں کے ذریعے آن لائن کلاسوں میں شرکت کی۔
اخبار 24 کے مطابق اتوار کو مملکت کے تمام صوبوں اور کمشنریوں میں سرکاری ، نجی اور غیر ملکی سکولوں میں دوسرے سیشن کا آغازکیا گیا ہے۔
وزارت تعلیم نے سکولوں کے ذمہ داران اور تمام تعلیمی اداروں کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک طرف تو طلبہ، منتظمین اور اساتذہ سے کورونا ایس او پیز کی پابندی کرائیں دوسری جانب وائرس سے بچاو کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کےلیے آگاہی مہم کا بھی اہتمام کریں۔
طلبہ کے سرپرستوں کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی جائے۔

شیئر: