Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اومی کرون‘ سے بچاؤ کے لیے وزارت تعلیم کی طلبہ کو ہدایت

ماسک کے استعمال کو لازمی بنایاجائے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت تعلیم نے مملکت میں کورونا کے نئے ویریئنٹ ’اومی کرون‘ کے پہلے کیس کے سامنے آنے کے بعد طلبہ و طالبات کے لیے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق وزارت تعلیم نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’تمام طلبا و طالبات حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں تاکہ  کورونا وائرس کی نئی شکلوں کے خطرے سے محفوظ رہا جائے۔‘
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک نئے وائرس کے خطرات کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں اس حوالے سے طبی تحقیق جاری ہے۔

وائرس کا تیز رفتاری سے پھیلاو تشویش ناک ہے(فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت تعلیم نے توجہ دلائی کہ ’اومی کرون ‘ وائرس کی نئی تشویش ناک شکل ہے، اس کا بھی امکان ہے کہ یہ اپنی شکل تبدیل کرے اس کا ممکنہ پرخطر پہلو تیزی سے پھیلنا ہے۔
وزارت نے  طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال، ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائیں۔ دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد بوسٹر ڈوز لے کر مدافعتی نظام مضبوط کریں۔

شیئر: