پاکستان کی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر سیاچن میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دونوں پائلٹ میجر عرفان برچہ اور میجر راجا ذیشان بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
بیان کے مطابق پاکستان فوج کے جوان اور ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع سیاچن گلیشیئر انڈیا اور پاکستان کے درمیان سنہ 1984 سے عسکری تنازعے کا مرکز ہے۔