الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کرنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔
پیر کو الیکشن کمیشن کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کو آج پیر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ کیس کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’میرا بیٹا، میری گاڑی اور میری مرضی‘Node ID: 553176
-
علی امین گنڈاپور کو کشمیر کی حدود سے نکالنے کا حکمNode ID: 583726
-
مریم نواز سے متعلق بیان: علی امین گنڈاپور پھر ناقدین کے نشانے پرNode ID: 585306
پریس ریلیز کے مطابق ’خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی شفافیت اور غیر جانب داری کو یقینی بنایا جائے گا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘
خیال رہے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مبینہ طور پر امین گنڈا پور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے اپنے بھائی کی انتخابی مہم کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریر کرتے ہوئے شرکا سے پوچھتے ہیں، ’بلدیات کا الیکشن ہو رہا ہے نا، بلدیات کا وزیر کون ہے؟ پھر خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا فیصل امین خان گنڈا پور میرا بھائی، فنڈ کس کے پاس ہے، بلدیات کی منسٹری کے پاس جو فیصل امین گنڈا پور کے پاس ہے اور حکومت تحریک انصاف کی ہے۔‘
امین گنڈاپور اپنےبھائی کی تحصیل مئیر الیکشن کے کمپین میں کھلم کھلا دھمکی دےرہا ہے کہ بلدیات کا منسٹر میرا بھائی فیصل امین گنڈاپور ہےاور حکومت PTI کی ہےاگر میرےبھائی کے مخالف امیدوار کو ووٹ دیا تو کام اور فنڈ تو چھوڑو میں دیکھتاہوں کہ وہ محکمہ بلدیات کےآفس میں کیسےداخل ہوتا ہے pic.twitter.com/ziXB4ubVbF
— Zobia Khurshid Raja (@ZobiakhurshidZK) December 6, 2021