Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے نابینا افراد کے لیے نئی سہولت

صارفین کو گھر بیٹھے تمام سہولتوں کی فراہمی ابشر کا امتیاز ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب ابشر پلیٹ فارم کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر طارق الحمید نے کہا ہے کہ ’ابشر جلد ہی نابینا افراد کو نئی سہولت فراہم کرے گا۔‘
اخبار 24 کے مطابق طارق الحمید نے روتانہ چینل کے خصوصی پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ’ انجینیئرز کی مدد سے ابشر میں نئی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔‘
’نابینا افراد کے سوالات کے جواب خود کار نظام کے تحت آن لائن فراہم  کیے جائیں گے۔ توقع یہ ہے کہ مستقبل میں تمام تارکین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ابشر پلیٹ فارم  کے ذریعے سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔‘
ابشر پلیٹ فارم کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ’ ابشر سے جو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں دنیا بھر میں کہیں بھی وہ سہولتیں نہیں ہیں۔‘ 
’بعض ملکوں میں کئی ایپلی کیشز پاسپورٹ وغیرہ کی درخواست آن لائن فراہم کیے ہوئے ہیں لیکن ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کو گھر بیٹھے تمام سہولتوں کی فراہمی ابشر کا امتیاز ہے۔‘
 

شیئر: