Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا سعودی عرب کو غذائی مواد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

’گزشتہ سال انڈیا سے فراہم ہونے والے غذائی مواد کی شرح بڑھ کر 8.25 فیصد ہوگئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
گزشتہ 15 سال میں پہلی مرتبہ انڈیا، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کو غذائی مواد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سے پہلے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کو غذائی مواد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک برازیل تھا۔
اقتصادی امور کے نگران ادارے ناسدک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’گزشتہ سال برازیل سے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کو پہنچنے والے غذائی مواد کی شرح 8.15 فیصد رہی ہے‘۔
’سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کو غذائی مواد کی فراہمی میں برازیل گزشتہ 15 سال سے سر فہرست رہا ہے‘۔
’مگر گزشتہ سال انڈیا سے سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کو فراہم ہونے والے غذائی مواد کی شرح بڑھ کر 8.25 فیصد ہوگئی ہے‘۔
ناسدک نے کہا ہے کہ ’برازیل سے غذائی مواد کی سپلائی میں 30 دن لگتے ہیں جو کورونا کے موجودہ حالات کے باعث 60 دن ہوگئے‘۔
’جبکہ انڈیا کے جغرافیائی محل وقوع کے باعث وہاں سے تازہ غذائی مودا صرف ایک ہفتے میں پہنچ جاتے ہیں‘۔

شیئر: