Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عمان اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے، مشترکہ اعلامیہ

پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان شراکت کے مواقع بڑھائے جائیں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور سلطنت عمان نے سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے، سعودی وژن 2030 اور عمانی وژن 2040 کے اہداف کی تکمیل کا عزم ظاہر کیا ہے۔
دونوں ملکوں کے پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان شراکت کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے عمان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماوں نے مشترکہ تعاون کے نئے افق دریافت کرنے، مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ سیاسی، اقتصادی، عسکری اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پراطمینان کا اظہارکیا ۔
 سلطان ہیثم کے دورے سعودی عرب (جولائی 2021 ) اوراس موقع پر سعودی عمانی رابطہ کونسل کے قیام پر اطمینا کا اظہار کیا ۔  
اعلامیے کے مطابق اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ملکوں کو جوڑنے والی شاہراہ کے افتتاح سے دونوں ملکوں کے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہو گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط مضبوط ہوں گے۔
اعلامیے میں مملکت کی قیادت اور عمان کی شراکت سے اوپک پلس گروپ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ گروپ تیل منڈی میں توازن و استحکام کےلیے کوشاں ہے۔
فریقین نے پٹرول، گیس اور پٹروکیمیکل کے شعبے میں مشترکہ مواقع سے استفادے کے جائزے کو ضروری قرار دیا۔
عمان نے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطیٰ اقدامات اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی عرب کی کاوشوں پر پسندیدگی کا اظہار کی۔ دونوں ملک گرین مشرق وسطیٰ اقدام کے تحت توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔  ے ۔  
دونوں ملک باہمی تجارت کے فروغ کے لیے معاون سہولتیں بڑھائیں گے۔ خوراک میں خود کفیل بننے کےلیے تعاون کو فروغ دیں گے۔ سیاحت، صنعت، پٹروکیمیکل منصوبوں، امدادی صنعتوں، لاجسٹک شراکت اور مالیاتی ٹیکنالوجی کے پروگرام میں تعاون بڑھائیں گے۔
عمان نے مملکت کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے عمان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔  
اعلامیے کے مطابق افغانستان سے متعلق پاکستان میں ہونے والے اوآئی سی کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کو بھی سراہا گیا۔ 

شیئر: