ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین افراد گرفتار
’گرفتار شدگان کے قبضے سے 6 لاکھ 98 ہزار ریال ضبط ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ پولیس نے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے 6 لاکھ 98 ہزار ریال ضبط ہوئے ہیں۔
مدینہ منورہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے ایک یمنی، دوسرا سینیگالی اور تیسرا گامبیا کا شہری ہے‘۔
’مذکورہ افراد متعدد غیر ملکیوں سے رقوم جمع کر کے بیرون ملک بھیجا کرتے تھے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی ذرائع سے رقوم جمع کرنے اور ان رقوم کو بیرون ملک بھیجنے کے علاوہ ان پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔