نائٹ کلب جانے پر فن لینڈ کی وزیراعظم نے معافی مانگ لی
نائٹ کلب جانے پر فن لینڈ کی وزیراعظم نے معافی مانگ لی
جمعرات 9 دسمبر 2021 13:46
سنا مارین نے اپنے عمل کو لاشعوری قرار دیتے ہوئے قوم سے معافی مانگی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین نے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطے کے باوجود رات دیر گئے تک کلب میں رہنے پر معافی مانگ لی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنیچر کی شام کو وزیراعظم سنا مارین کے علم میں یہ بات آئی کہ ان کی کابینہ کے رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ ان کے قریبی رابطے میں تھے اس کے باوجود وہ نائٹ کلب میں پارٹی کرنے گئیں۔
ہیلسنکی نائٹ کلب میں ان کی رات دیر گئے پارٹی کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں وہ ہجوم کے درمیان ہیں اور ماسک بھی نہیں لگا رکھا۔ وزیراعظم سنا مارین نے ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا رکھی ہیں۔
سنا مارین نے اپنے عمل کو لاشعوری قرار دیتے ہوئے قوم سے معافی مانگی ہے تاہم ان کی نائٹ کلب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی پارٹی میں شرکت کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا جا رہا ہے۔
سنا مارین نے ٹیلی وژن پر انٹرویو میں کہا کہ ’میں نے غلط کیا۔ مجھے صورتحال کو زیادہ محتاط طور پر دیکھنا چاہیے تھا۔‘
فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم جن کی دنیا میں نوجوان رہنما کے طور پر ستائش کی جاتی ہے کو اپنے اس رویے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔
فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی رہنما نے کسی ملکی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی کیونکہ فن لینڈ میں ایسے شہریوں کو قرنطینہ کرنے لازمی نہیں جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو تاہم صحت گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جن کی کورونا سے متاثرہ شخص سے ملاقات ہوئی ہو ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک خود گھر تک محدود رکھیں۔
سنا مارین نے ٹیلی وژن پر انٹرویو میں کہا کہ ’میں نے غلط کیا۔ مجھے صورتحال کو زیادہ محتاط طور پر دیکھنا چاہیے تھا۔‘