Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں ٹرین حادثہ ،22زخمی

جبل پور۔۔۔۔۔جبل پور نظام الدین مہاکوشل ایکسپریس جمعرات کی صبح یوپی کے مہوبہ اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئی۔22مسافرزخمی ہوگئے۔امدادی کام شروع کردیا گیا۔موقع پر امدادی ٹیم بھی بھیج دی گئی۔ٹرین کی 8بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔انڈین ریلوے کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ 22زخمیوں میں سے 19کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

شیئر: