کراچی .. سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی عبوری ضمابنت منظور کرلی۔ 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر کے وکیل نے زر ضمانت میں کمی کی درخواست کی جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے شرجیل امیر آدمی ہیں۔ زر ضمانت20 لاکھ ہی رہے گا۔ دریں اثناءمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ انصاف کے کے لئے واحد دروازہ عدالت کا ہو تا ہے اگر مجھے خوف ہوتا تو ملک واپس نہیں آتا۔ یہاں کوئی پکڑ کر نہیں لایا گیا ۔میری وطن واپسی کو کو کچھ نام نہاد سیاستدان ڈیل قرار دے رہے ہیں۔ عدالت سے ضمانت ملنے کے باجود اسے ڈیل قرار دینا شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے چوہدری نثار نے ای سی ایل قانون کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ الزام لگانے سے کوئی گناہ گار نہیں ہوجاتا۔ الزامات کو ثابت کرنے کیلئے گواہوں اور ثبوتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔