Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کئی شہروں میں بدھ سے آئندہ سنیچر تک بارش کا امکان

موسم سرما کا باقاعدہ آغاز دس دن کے بعد ہو جائے گا (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ 15 دسمبر سے  سنیچعر 18 دسمبر تک مملکت کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
عاجل نیوز نے ماہر موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ’ سعودی عرب میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز دس دن کے بعد ہو جائے گا جس میں مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے‘ ـ 
آئندہ دنوں میں جہاں بارش کا امکان ہے ان میں مکہ مکرمہ، جدہ، مدینہ منورہ، ینبع، املج، تبوک، لاجوف، شمالی حدود، حائل، ریاض اور شمالی و مغربی علاقے شامل ہیں ـ 
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور اس کے ساحلی علاقوں کے علاوہ تبوک، حائل، قصیم، الجوف، شمالی حدود، ریاض کے مغربی علاقے اور مشرقی ریجن کے شمالی علاقوں میں بارش کا اغاز بدھ سے ہوگا‘۔  

شیئر: