سعودی عرب میں موسم کی صورتحال : کہیں بارش، کہیں دھند
’شمالی حدود ریجن، مشرقی ریجن، ریاض، قصیم اور الجوف میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتے کو سعودی عرب کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ بعض دیگر علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’شمالی حدود ریجن، مشرقی ریجن، ریاض، قصیم اور الجوف میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’العویقلیہ، جزم، الجلامید، رفحا، طریف اور عرعر کے علاوہ القیصومہ، حفر الباطن اور العیا میں شام 6 بجے تک بارش کا امکان ہے‘۔
’اسی طرح الزلفی، الغاط، المجمعہ اور شقرا کے علاوہ الاسیاح، البکیریہ، بریدہ اور الرس میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے‘۔
دوسری طرف محکمے نے کہاہے کہ ’عسیر ،باحہ، تبوک، مکہ مکرمہ اور شمالی حدود ریجن کے بعض علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’ابہا، خمیس مشیط، بلقرن اور ظہران الجنوب کے علاوہ طائف، الشفا، الہدا، القنفذہ اور اللیث میں رات کے وقت سے لے کر صبح 8 بجے تک دھند ہوگی‘۔