کنگ سلمان امدادی مرکز کے یمن میں ہیضے اور ملیریا سے بچاو کے منصوبے
کنگ سلمان امدادی مرکز کے یمن میں ہیضے اور ملیریا سے بچاو کے منصوبے
اتوار 12 دسمبر 2021 19:44
وبائی امراض روکنے کے لیے صاف پانی کی فراہمی کی خدمات بھی مہیا ہیں۔ (فوٹو واس)
کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سےیمن کے لیے امدادی منصوبے کے حصے کے طور پر حال ہی میں پانی کا معیار جانچنے اور جراثیم سے پاک کرنےوالے جدید آلات حوالے کئے گئے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ امدادی منصوبہ کنگ سلمان امدادی مرکز کے ذریعے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے یمن کے ایسے گورنریٹس میں جہاں ہیضے کی وبا پھیلنے کے زیادہ امکانات ہیں وہاں پانی کے معیار کی نگرانی کے لیے عمل میں لایا جا رہا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں آلودگی کی سطح کی پیمائش اور بیماریوں کا پتہ لگانے میں یہ جدید آلات تکنیکی طور پر معاون ثابت ہوں گے۔
یہ آلات پانی کی جانچ کرنے والے ادارے کی صلاحیتوں میں معاون و مددگار ثابت ہوں گے اورعلاقے کے پانی ے معیار کو کنٹرول میں رکھیں گے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز یمن میں ہیضے اور دیگر وبائی امراض کے خاتمے کے لیے پانی اور صفائی کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہا ہے تاکہ پینے کے پانی تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز یمن کے صوبہ مارب میں مصنوعی اعضاء اور بحالی مرکز کے تعاون سے وہاں موجود مریضوں اور زخمیوں کے لیے طبی امداد فراہم کررہا ہے۔
بحالی مرکز نے نومبر کے مہینے میں مختلف امراض میں مبتلا1397افراد کو خدمات فراہم کیں۔
بحالی مرکز کے تعاون سے مصنوعی اعضاء کی ترسیل اور دیکھ بھال، فزیوتھراپی کی خدمات، فزیکل تھراپی سیشنز اور ماہرین کی مشاورت شامل ہے، وہاں پر 221 یمنی مریضوں کی مدد کی گئی ہے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز نے وزارت صحت اور ڈبلیو ایچ او کے قومی ملیریا کنٹرول پروگرام کے تعاون سے مارب کے علاقے میں بے گھر افراد کے کیمپوں میں ہیضے سےنمٹنے کے لیے اپنی کوششیں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں۔
مرکز کے تعاون سےمارب کے مختلف علاقوں میں انسداد ملیریا مہم میں بے گھر افراد کے کیمپوں میں 27 فیلڈ ٹیموں کی مدد سے ابتدائی مرحلے میں گذشتہ چھ دن میں دولاکھ 84 ہزار سے زائد مچھر دانیاں تقسیم کی گئی ہیں۔
مارب کے نائب گورنرعلی محمد فاطمی نے انسداد ملیریا مہم اورمچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے علاوہ وبائی امراض سے بچاو کے لیے مچھر دانیوں کی تقسیم پر شکریہ ادا کیا ہے۔
سعودی عرب سے متعلق خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں