Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 13 دسمبر: امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 177.89 روپے رہی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 177.71 روپے رہی تھی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 235.33 روپے، یورو کی قدر 200.82، آسٹریلین ڈالر 127.20، کینیڈین ڈالر 139.68، سعودی ریال 47.41 روپے، اماراتی درہم 48.43 روپے، کویتی دینار 587.38 روپے، بحرینی دینار 471.84 روپے اور عمانی ریال 462.03 روپے رہی۔
نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 179 روپے اور قیمت فروخت 180.5 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 234.5 روپے اور قیمت فروخت 237 روپے، سعودی ریال 47.2 روپے اور قیمت فروخت 47.9 روپے جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.8 اور قیمت فروخت 49.3 روپے رہی۔
گزشتہ ہفتے اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت 166 تا 168 روپے ہونی چاہیے، چند روز میں اسے اس سطح پر لے آئیں گے۔

شیئر: